آسٹریلیا کیلئے پاکستان کو آسان حریف سمجھنا مہنگا پڑ گیا

دوسرے میچ میں بھی پاکستانی سپنرز کا جادو سر چڑھ کر بولا، 199 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 108 پر ڈھیر
پاکستان نے آسٹریلیا سے پانچویں سیریز جیت لی، شاداب اور ابرار کے تین تین شکار، سلمان آغا مین آف دی میچ

آسٹریلیا کیلئے پاکستان کو آسان حریف سمجھنا مہنگا پڑ گیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے چھ روز قبل پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں 90 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچویں با ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ قذافی سٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی سپن اٹیک کے سامنے ریت کی دیار ثابت ہوئی ایسا لگتا تھا کیویز بلے باز سپنرز کو کھیلنا ہی بھول گئے۔

ابرار احمد، عثمان طارق اور شاداب خان نے عبدالقاد، ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کی یاد تازہ کرتے ہوۓ میچ کو یکطرفہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے میچ کی نسبت دوسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کئے۔ کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوۓ چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقدین کو خاموش کرادیا۔ عثمان طارق نے 53 شاداب خان نے 28 جبکہ صائم ایوب نے 23 رنز سکو کئے۔

بابر اعظم ایک مرتبہ پھر سپنر کو کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف دو رنز پر ایڈم زیمپا کا شکار بنے۔ جواب میں آسٹریلوی بلے باز تو چل میں آیا کے مصداق پویلین لوٹتے رہے۔ کپتان مچل مارش جو پہلا میچ نہیں کھیلے تھے ابرار احمد کی گیند پر 18 کے سکور پر پویلین لوٹے۔ ڈینجرس ٹریوس ہیڈ 4 کے سکور پر صائم ایوب کا شکار بنے۔ کیمرون گرین نے کچھ مزاحمت کی تاہم عثمان طارق نے 35 کے سکور پر انہیں آؤٹ کر دیا۔ جش انگلس 5 میٹ رینشا 2 اور زیوئیر بارٹلیٹ 10 رنز بناسکے۔ یوں پوری آسٹریلوی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے تین تین عثمان طارق نے دو جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جاۓ گا۔