لاہور(نمائندہ خصوصی)جہان فلمز پاکستان کے پلیٹ فارم سے بننے والی پنجابی فلم”سالم”مارچ 2025کوبیک وقت پاکستان ،دبئی اورکینیڈامیں ریلیزکیاجارہاہے ۔نوجوان پرجوش اداکار آغا خان سکندر پنجابی ایکشن فلم “سالم”سے بڑے پردے پراپنے ایکٹنگ کرئیرکاآغاز کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مزید فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔
توقع ہے کہ آغا سکندر فلم انڈسٹری میں اداکاروں کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے کیونکہ ابو علیحہ اور جہان فلمز نے انہیں چمکنے کا بھرپورموقع دیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں منید بٹ، آمنہ الیاس، عدنان احمد بٹ، اوکسانہ رسول، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر کئی اداکار شامل ہیں۔فلم “سالم”کے پروڈیوسر اویس راؤف اورفلم کے مصنف اورہدایتکار ابو علیحہ ہیں ۔
آغاخان سکندرنے ’جنگ نیوزکینیڈا‘کے نمائندہ خصوصی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس پنجابی فلم کے بعدایک اورفلم’سورما‘دسمبر2025میں ریلیزکی جائے گی اوریہ فلم بھی فلم بینوں کوبھرپورانٹرٹینمنٹ مہیاکرے گی اوروہ ایک بارپھرسینماکارخ کرنے پرمجبورہوجائینگے۔آغاسکندرنے مزیدبتایاکہ فلم”سالم”کوکینیڈامیں اودھے ڈسٹری بیورٹرزکے روح رواں مانی خان براڈکاسٹ کرینگے۔فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے اورآئندہ باقی شوٹنگ کیلئے فلم کاپورایونٹ کینیڈاجانے کی تیاری کررہاہے ۔