سنگیت کی تقریب کے بعد آننت امبانی نے اپنی شادی کی مرکزی تقریب میں بھی کروڑوں روپوں کی مالیت کا لباس اور اُس پر بروچ پہن کر دنیا بھر کے دلہوں کی جانب سے پہنے گئے ملبوسات کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔دیگر ممالک کی شاہی خاندان کی شادیوں کی تاریخ میں بھی اتنے مہنگے ملبوسات کا آج تک استعمال نہ ہوا ہوا ہوگا جتنا کہ آننت امبانی نے اپنی شادی، اور اس کے سلسلے میں ہونے والی کئی تقریبات کے دوران اپنے لباس پر کر ڈالا ہے۔دلہن تو دلہن امبانی خاندان کی شادی نے تو دولہوں کو بھی مہنگے ترین ملبوسات کی ترغیب دے ڈالی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کی جانب سے گزشتہ روز جو اپنی شادی کی مرکزی تقریب کے لیے لباس پہنا گیا تھا، اُس کی قیمت تقریباً 240 کروڑ بھارتی روپے تھی۔آننت امبانی کی جانب سے پہنے گئے سُرخ لباس پر سونے کی تاروں کا جال بنا ہوا تھا جبکہ اس لباس پر لگے 6 بٹن ہیروں سے جڑے ہوئے ہیں۔اس دوران آننت امبانی نے اپنے لباس پر ہاتھی کے شکل کا ایک بروچ بھی لگایا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کے اس بروچ کی قمیت 14 کروڑ بھارتی روپے ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل آننت امبانی کی سنگیت کی تقریب پر پہنے گئے لباس کی تفصیات سامنے آئی تھیں۔اس لباس سے متعلق معروف ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے خصوصی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کے اس سونے کے لباس (رائل بلو رنگ کے بند گلا سوٹ) پر سونے کی تاروں اور زری سے ہاتھ کے ساتھ کام کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سونے کے لباس کی قیمت تقریباً 90 کروڑ روپے تھی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days