آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور مسافروں کرائے خودطے کرنے لگے ہیں

نیروبی : آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور اوبر الگورتھم کو نظر انداز کرکے مسافروں سے اپنی مرضی کے کرائے طے کرتے ہیں۔اوبر ٹیکنالوجیز (اوبر ڈاٹ این)، اسٹونیا کی بولٹ اور مقامی اسٹارٹ اپس لٹل اور فاریس کے درمیان ہونے والی قیمتوں کے تناسب نے کرایوں کو اس سطح تک پہنچا دیا ہے جو بہت سے آن لائن ڈرائیورز کیلئے ناقابل قبول ہے، جس کی وجہ سے وہ مسافروں سے کرایے خود طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں آٹھ سال سے ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والی جیوڈتھ چیپکونی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کاروبار کی اتنی خراب صورتحال نہیں دیکھی۔غیرملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ڈرائیور چیپکونی نے بتایا کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی گاڑیاں قرضے پر لی گئی ہیں اور گھریلو اخراجات کافی بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گاہکوں کو زیادہ کرایہ ادا کرنے پر راضی کروں اگر وہ مطلوبہ کرایہ ادا نہیں کرپاتے تو ہم رائیڈ کو منسوخ کر دیتے ہیں۔چیپکونی نے کہا کہ تقریباً آدھے سے زیادہ مسافر آخر کار اس بات پر راضی ہوجاتے ہیں کہ ایپلی کیشن پر درج قیمت سے زیادہ کرایہ ادا کریں، جو آن لائن ڈرائیورز لیے اچھی آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں