آٹیزم سے متعلق آگاہی اور فنڈ ریزنگ کیلئے پاکستان نژاد کینیڈین قیصر صغیر میو کی 45کلومیٹر میراتھون واک میں قیصر صغیر میو 54ہزار سٹیپس طے کر کےپورے کینیڈا میں دوسرے نمبر پر بھی رہے ۔ واک کا آغاز کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورانٹو سے صبح 8بج کر 45منٹ پر ہواتھا۔ سٹی ہال ٹورانٹو سے واک فار آٹیزم کا آغاز آٹیزم اونٹاریو کی سی ای او مارگریٹ سپاسترا اور کمیونیکشن سپیشلسٹ مائیکل کڈی نے شرکاء کے ساتھ چند قدم چل کےکیا ۔ قیصر صغیر میو گزشتہ سال ٹورانٹو سے مسی ساگا تک بھی 33کلومیٹر تک واک کر چکے ہیں ۔ ان کا ساتھ مسی ساگا کے رہائشی فدا خان نے دیا تھا ۔آٹیزم واک 2024 کے شرکاء میں قیصر صغیر میو ، فدا خان ، ہنری ، سبحان خان ، حسن محمود ،فاروق ملک ، محمد معروف ، کامران اور ایدوساایڈمز بھی شامل تھیں ۔ واک کیلئے ٹورانٹو سٹی ہال سے یونیورسٹی ، ڈنڈاس ، بلور سٹریٹ ویسٹ ، ڈکسی نارتھ ، ڈیری ویسٹ ، ہرنٹاریو نارتھ اور مین سٹریٹ برامپٹن کاروٹ طےتھا ۔ شرکا واک آٹیزم سے متعلق آگاہی کے لئے راستے میں لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیتے رہے ۔ریڈیو 770اے ایم اور ای آواز ٹی وی اس واک کے میڈیا پارٹنر تھے ۔ دیگر پبلیکیشنز میں اردو پوسٹ اور جنگ کینیڈا نے بھی واک کو سپورٹ کیا ۔ قیصر صغیر میو اور ان کے ساتھیوں نے یہ فاصلہ آٹھ گھنٹے میں طے کیا ۔ وہ سہ پہر ساڑھے چار بجے کے قریب سٹی ہال برامپٹن پہنچ گئے تھے ، جہاں میئر پیٹرک براؤن نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ریڈیو 770اےایم اور ای آواز ٹی وی کی سی او عارفہ مظفر ، معروف میزبان ماجد جمال بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے ، جبکہ آٹیزم اونٹاریو کی نمائندگی ان کے سی ایف آئی او فرخ عباس نے کی -معروف سماجی شخصیت اسلم کلیانوی نے ہار پہنایا اور سب شرکاء کو اس کامیاب واک پر مبارکباد پیش کی ۔ برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے آٹیزم سے متعلق طویل واک اورآگاہی پیدا کرنے پر قیصرصغیر میو اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے قیصر کو سرٹیفیکیٹ آف ریکگنیشن بھی دیا۔ برامپٹن سنٹر سے ایم پی شفقت علی بھی تشریف لائے ۔ انہوں نے بھی واک فار آٹیزم کے آرگنائزر قیصر صغیر میو کو سرٹیفکیٹ پیش کیا، جبکہ آٹیزم اونٹاریو کے فرخ عباس نے بھی تحائف دئیے تھے۔میئر پیٹرک براؤن ، ایم پی شفقت علی ، عارفہ مظفر اور فرخ عباس نے اپنےخطاب میں آٹیزم کے حوالہ سے طویل واک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگ کاز کے ساتھ جڑتے ہیں ، آگاہی پیدا ہوتی ہے اور آئندہ مزید کامیابیاں ملیں گی ۔ قیصر صغیر میو نے اپنے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کیا اور آٹیزم کے حوالہ سے اپنی کوششوں کو بھی شیئر کیا ۔ استقبالیہ تقریب میں کمیونٹی کے بہت سے افراد نےحصہ لیا۔انہوں نےمیئر براؤن ، قیصر صغیر میو، عارفہ مظفر ، ایم پی شفقت علی اور دیگر ساتھیوں فدا خان، خواجہ رفیق احمد ، مرتضی جوئیہ ، ارز ہیر ، ڈاکٹر فیصل سعید ، اسلم کلیانوی ، فرخ عباس، معصوم رضا ، قیصر ضمیر ، محسن کرمالی ، مسٹر ہنٹر اور دیگر شرکاء کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور تقریبا ساڑھے پانچ بجے کے قریب اس شاندار تقریب کا اختتام ہوا ۔