لندن: آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے لندن میں صحافی نے سوال پوچھ لیا۔ نواز شریف برطانیہ سے امریکا روانہ ہوگئے لیکن امریکا روانگی سے قبل لندن میں نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا امریکا جانے سے پہلے یہ پوچھنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع نے کہنا تھا کہ ن لیگی صدر کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ لندن میں اپناطبی معائنہ بھی کرائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے اور امریکا میں 4 روزقیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

دریں اثنانوازشریف امریکہ روانہ ہوگئے ہیں.نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ہمراہ ہیں.
نوازشریف کو امریکہ رخصت کرنے کیلئے احسن ڈار، زبیر گل اور دیگر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس موجود تھے.نوازشریف چار روز امریکہ میں قیام کریں گے.نوازشریف کا دورہ امریکہ نجی نوعیت کا ہے.

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کے نجی دورے پر جانے کا امکان ہے ، دونوں رہنما 5 مختلف ممالک کے دوروں کےدوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا تو دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے ورکرز بھی سامنے آگئے تھے۔(ن) لیگ ورکرز نواز شریف کے استقبال جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلیے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں