إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ محمد ہمایوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد ہمایوں جوگزشتہ روز انتقال فرما گئےتھےإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آج جمعۃالمبارک 18 جولائی 2025 کو اہل خانہ اور قریبی احباب کیلئےآخری دیدار (Viewing) کا اہتمام کیا گیا ہےجودوپہر 12:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہوگا۔

نماز جنازہ آج نماز جمعۃالمبارک کے فوراً بعدتقریباً 2:05 بجے، Coopers Ave, Mississauga جامع مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی. نماز جنازہ کے فوراً بعد تدفین کا عملBrampton Memorial Gardensمیں شام 3:00 بجے میں عمل میں لایاجائیگا. 10061 Chinguacousy Rd, Brampton

مرحوم نیک سیرت، بااخلاق اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ایک مخلص فرد تھے۔ ان کے انتقال سے کمیونٹی ایک فعال رکن سے محروم ہو گئی ہے۔

کمیونٹی کے تمام افراد، دوست احباب، اور اہل علاقہ سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر مرحوم کی مغفرت کیلئےدعا کریں اور ان کی آخری رسومات میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس کے اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ لکھیں