ابوظبی(ایجنسیاں)اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کا حق ہے۔ابوظبی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امارات غزہ میں صرف انسانی امداد کے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ غزہ میں عارضی انتظامیہ سے متعلق باتیں محض مذاکرات تک محدود رہی ہیں۔
ریم بنت ابراہیم الہاشمی کا کہنا تھا کہ امارات غزہ کے کسی بھی امن منصوبے میں اصلاحات کے بعد ہی شامل ہوگا۔دوسری جانب اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی ہے، عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے محدود تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

