ابوظبی(ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد نے روس اور یوکرین کے وفود سے ملاقات کی اور اس موقع پر یوکرین کے بحران کے حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔

