’اب ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتی جن میں۔۔۔‘، سوناکشی سنہا نے اہم بیان دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی کے بعد آئندہ فلموں میں اہم کردار کیلیے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی حال ہی میں ZEE5 پر ریلیز ہونے والی فلم ’کاکوڈا‘ سے متعلق گفتگو کی اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ اب مختلف اور نئے کردار ادا کرنے کیلیے دستیاب ہیں اور ایسی کسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس میں ایک گانے یا چند مناظر میں نظر آئیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اب بڑے یا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی خاص اہمیت بھی ہو، 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آکیرا‘ میں مجھے ہیروئن لیا گیا تھا، اب میں پچھلے نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں ’کاکوڈا‘ کی پیشکش کی گئی تو فلم کا اسکرپٹ انہیں کافی پسند آیا، اگرچہ مجھے ہارر فلمیں پسند نہیں لیکن اس فلم میں کافی لطف آیا۔

’کاکوڈا‘کو آدتیہ سرپوتدار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ہارر کامیڈی فلم میں رتیش دیشمکھ اور ثاقب سلیم بھی شامل ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈیی‘ کے بعد یہ سوناکشی سنہا کی سال کی دوسری ریلیز ہے۔

سوناکشی سنہا نے چند روز قبل میکے کی یاد میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والدین کے ہمراہ شادی کی ان دیکھی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔ بالی وڈ اداکارہ نے لکھا تھا کہ شادی میں ماں رونے لگی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے والدہ کو کہا تھا کہ فکر مت کریں کیونکہ جوہو سے باندرہ 25 منٹ کا راستہ ہے، آج میں گھر والوں کو کچھ زیادہ یاد کر رہی ہوں، امید ہے وہاں آج اتوار کے روز سندھی کڑی بنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں