احتجاج ہر صورت ہوگا، مکمل تیاری ہے: شیخ وقاص اکرم

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ احتجاج ہرصورت ہوگا، مکمل تیاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاج سے متعلق ہمارے انگیجمنٹ مذاکرات میں تبدیل نہ ہوسکے۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمارا کل کا احتجاج ہر صورت ہوگا، ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے جائیں واپس نہیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں