چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف آرمی کی انضباطی کارروائی کو ادارے کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے اس معاملے میں سنا تو نہیں لیکن یہ فوج کی اپنی مرضی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ادارے کا اپنا اسٹرکچر بنا ہوا ہے، وہ جس کو جیسا کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔اس دوران بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے اہم بیان سے اظہار لاتعلقی بھی کردیا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ تحریک انصاف کا مطالبہ تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف بھی کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے اس سے متعلق کیا کہیں گے؟اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال کہ ہمارا ایسا کوئی مطالبہ رہا ہے۔صحافی نے دوبارہ سوال پوچھ لیا کہ عمران خان نے یہ مطالبہ کیا تھا، کیا آپ اس سے لاتعلقی اختیار کر رہے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا، میں یہ پوری اسٹیٹمینٹ دیکھوں گا تو بات کروں گا۔