اداکارہ میرا نے شادی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا

پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ میرا نے شادی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر اداکارہ میرا نے کہا کہ شادی تو آپ سب نے میری کروانی ہے، ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ پچھلے دنوں میرے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا تھا، اب بہتر ہے۔

میرا نے کہا کہ مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں