اداکار اور ڈونر جارج کلونی اور نینسی پلوسی نے جو بائیڈن کو کیا مشورہ دیا؟

واشنگٹن: ڈیموکریٹس نمائندگان کے بعد اب سینیٹرز بھی صدر جو بائیڈن سے دست برداری کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار اور ڈونر جارج کلونی نے بھی جو بائیڈن کو صدارتی ریس سے باہر ہونے کا مشورہ دے دیا ہے، کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کا بھی کہنا ہے کہ بائیڈن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیوں کہ وقت نکلتا جا رہا ہے۔

سینیٹر پیٹر ویلچ نے کہا ملک کی بہتری کے لیے صدر بائیڈن کو الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے، صدارتی مباحثے میں بائیڈن کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

جارج کلونی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں بائیڈن سے محبت کرتا ہوں، لیکن ڈیموکریٹس کو نیا امیدوار چاہیے، اگر بائیڈن نامزدگی سے الگ نہیں ہوئے تو وہ انتخابات، ہاؤس اور سینیٹ سب ہار جائیں گے۔

انھوں نے کہا یہ رائے صرف میری نہیں ہے،بلکہ ڈیموکریٹس نمائندگان اور سینیٹرز بھی یہی چاہتے ہیں، جن سے میری بات ہوئی ہے۔

اس دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو دوبارہ مباحثے اور گالف کھیلنے کا چیلنج دے دیا ہے، ٹرمپ نے کہا اگر بائیڈن جیت گئے تو ان کی پسندیدہ کسی بھی خیراتی تنظیم کو 10 لاکھ ڈالر دوں گا، صدر بائیڈن نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کی عجیب و غریب حرکتوں کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں