نامور اداکار راشد محمود 45 ہزار روپے کا بجلی کا بل آنے پر برہم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید جینا نہیں چاہتے، خدا نے انہیں 4 بار ہارٹ اٹیک سے بچایا۔
ویٹرن اداکار نے مزید کہا کہ اب وہ سوچتے ہیں کہ وہ کیوں ایسے ملک میں بچے جہاں انہوں نے ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیں۔
راشد محمود نے کہا کہ انہیں اب بطور اداکار کوئی کام نہیں ملتا، ایسے میں وہ کس طرح اتنا بھاری بل ادا کر سکتے ہیں؟