کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں لورٹیزو مارٹنز کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹینا نے کولمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
میامی گارڈنز میں ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکا کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا۔
دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کےلیے کئی حملے کیے لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی انجری کا شکار ہو گئے۔ آنکھوں میں آنسو لیے وہ میدان سے باہر چلے گئے، بلکہ بینچ پر اپنے جذبات کنٹرول نہ کر سکے اور رو پڑے۔
مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔ جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا جہاں 112ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لوٹیرو مارٹنز نے گول بنایا اور یہی گول فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔
ارجیٹینا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کی کامیابی کے ساتھ کوپا امریکا 2024 ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ارجنٹینا نے ریکارڈ 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کی ٹیم 2004 سے اب تک 8 ایونٹس میں سے 6 کے فائنل میں پہنچی جبکہ اسے صرف دو میں کامیابی ملی۔