ارجن کپور کی سالگرہ پر ملائیکہ اروڑہ کی پوسٹ، علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں

بالی ووڈ کی چھیاں چھیاں گرل ملائیکہ اروڑہ نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ پر مبہم پوسٹ شیئر کردی، جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ائٹم ڈانسر و اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں قابل اعتماد لوگوں کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جن پر میں آنکھیں بند کرکے اور اپنی پیٹھ پیچھے بھروسہ کر سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ابہام میں مبتلا کرنے والی مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ شب ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی دوستوں کے ساتھ پارٹی کی۔

اس پارٹی میں مبینہ طور پر ملائیکہ موجود نہیں تھی، ان کی عدم موجودگی ایک بار پھر سات برس تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والی اس جوڑی کے رشتے میں آئی دراڑ کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں