اردن کی ملکہ رانیہ نے بیٹے کی سالگرہ پر بیٹے اور بہو کا پورٹریٹ شیئر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد حسین بن عبداللہ اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد بھی ہونے والی ہے۔ملکہ رانیہ نے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بیٹے اور بہو کو والدین بنتا دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ اردن کے حکمران شاہ عبداللّٰہ کے وارث شہزادہ حسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔اس شاہی جوڑی کی شادی دارالحکومت عمان کے زہران محل میں ہوئی تھی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days