ارشد انصاری کا چودھویں مرتبہ صدر بننا صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے: اشرف خان لودھی

“جنگ نیوزکینیڈا” کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پینل کی شاندار کامیابی پر صدر ارشد انصاری سمیت جیتنے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر نائب صدر مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز اور جوائنٹ سیکریٹری عمران شیخ بھی موجود تھے۔

اشرف لودھی کا کہنا تھا کہ ارشد انصاری کا بطور صدر چودھویں مرتبہ انتخاب صحافی برادری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہےارشد انصاری نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ صحافی برادری کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اشرف خان نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے گھر جیسی نعمت سے نوازنے کیلئے ارشد انصاری نے پہلے فیز ون اور اب فیز ٹو کے حصول کیلئے دن رات کام کیا جس پر صحافی برادری ان کی ممنون ہے۔