ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کا از خود نوٹس سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کا حصہ ہیں۔

صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں قتل کردیا گيا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں