گومی،جنوبی کوریا(سپورٹس ڈیسک)ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 2025 گومی(Gumi) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گئےہیں۔پاکستانی کمیونیٹی بھرپور شرکت کرے گئی۔ارشد ندیم کا اہم میچ 31مئی بروز اتوار کو ہوگا۔جنوبی کوریا میں ارشد ندیم کے میچ کا پرجوش بڑھانےکیلئے کوریا بھر سے پاکستانیوں نے ایونٹ میں شرکت کا عندیہ دیاہے. جنوبی کوریا میں سبز ھلالی پرچم انشاء،اللہ ضرور بلند ہوگا.
ارشد ندیم، جو اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے سب سے بڑے ایتھلیٹکس اسٹار تصور کیے جاتے ہیں ایک مرتبہ پھر قوم کی امیدوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جیولین تھرو کے ایونٹ میں ان کی شرکت کو پاکستان کیلئےممکنہ گولڈ میڈل کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
ان کے ساتھ نوجوان ایتھلیٹ یاسر سلطان بھی جیولین تھرو کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان کی رفتار کے شہسوار شجر عباس اور معید بلوچ مردوں کی 400 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گے۔ شجر عباس کو پاکستان کا تیز ترین رنر مانا جاتا ہے، جبکہ معید بلوچ نے بھی حالیہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تمین خان، جو اس وقت پاکستان کی تیز ترین خاتون سپرنٹر سمجھی جاتی ہیں، خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں قومی پرچم تھامے نظر آئیں گی۔ وہ پاکستانی دستے کی واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

