ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کیلئے منتخب

لاہور/دبئی(سپورٹس ڈیسک)اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے، وہ دبئی میں ہونے والی پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر یہ اعزاز وصول کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دو روزہ عالمی اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے نامور اسپورٹس شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم اس سمٹ میں پاکستان کی واحد اسپورٹس شخصیت کے طور پر شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم 28 دسمبر کو دبئی روانہ ہوں گے جہاں انہیں محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔