بھارت کی نامور گلوکارہ سنیدھی چوہان نے دور حاضر کے معروف پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ کی کامیابی کا راز بتادیا۔
اریجیت سنگھ کا شمار بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہونے لگا ہے، اور ان کی کامیابی اور مقبولیت کے پیچھے کیا راز ہے، اس پر گلوکارہ سنیدھی چوہان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کی۔
سنیدھی کا کہنا تھا کہ اریجیت خود کو اریجیت سنگھ کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ وہ صرف موسیقی تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔
سنیدھی نے اریجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ایک طالب علم ہیں۔ وہ ایک بہت ہی خوبصورت گلوکار ہیں۔ چاہے جس بھی طرح کا گیت ہو، مجھے لگتا ہے کہ وہ خود کو اس کے مطابق ڈھال لیتے ہیں، جو ایک بہت بڑی خوبی ہے۔
سنیدھی، جن کا شمار بھی بھارت کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ اریجیت سنگھ اپنی آواز کو تبدیل کیے بغیر اپنے آپ کو گانے کے مطابق ڈھال لیتے ہیں ورنہ اکثر گلوکار گانے کے مطابق اپنی آواز میں تبدیلی کرتے ہیں۔”
گلوکارہ نے مزید کہا کہ اریجیت سنگھ خود سے محبت نہیں کرتے، وہ ایک طالب علم کی طرح ہی خود کو سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب کچھ کرپاتے ہیں جو وہ کر رہے ہوتے ہیں۔
سنیدھی کا کہنا تھا کہ اریجیت کو دوسروں کو سننا پسند ہے اور وہ ان گلوکاروں سے سیکھنا چاہتے ہیں جو انہیں پسند ہیں۔ وہ اپنے کنسرٹ میں دوسرے گلوکاروں کے گانے بھی گاتے ہیں۔