ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے.اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے .اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 7 اگست کو ہو رہا ہے .اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا قتل اور ایران کی خود مختاری کے خلاف اس کی جارحیت شامل ہے.ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی حکام نے استقبال کیا .پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا.