لبنان میں اسرائیلی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی لبنان کے ہوٹل پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 3 صحافی شہید ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی مگر اس کے باوجود اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کرکے 3 صحافی شہید کردیے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ حزب اللہ نے ایک جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا۔اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 150 افراد شہید جبکہ 10عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، اسپتال ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں اور مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔