اسرائیلی فوج کابیروت میں ٹارگٹڈ حملہ ، حزب اللّٰہ کمانڈر محسن شُکر کونشانہ بنایاگیا

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ٹارگٹڈ حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اُس کا ہدف حزب اللّٰہ کمانڈر محسن شُکر تھے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ بیروت کے جنوبی نواح میں واقع ایک عمارت پر کیا گیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملہ حزب اللّٰہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقے میں کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے دوسرے نمبر کے اہم ترین رہنما فواد شکر کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اسرائیلی اخبار نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللّٰہ سینئر کمانڈر فواد شکر حملے میں بچ گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے تمام ریڈ لائنز عبور کی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملے میں مجدل الشمس پر حملے میں ملوث حزب اللّٰہ کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فواد شکر نے 241 امریکی میرینز کی ہلاکت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ امریکا نے فواد شکر کے قتل پر 50 لاکھ ڈالر رقم رکھی ہے۔روس کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں