فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج نے غزہ میں واقع نصیرات کیمپ میں شدید بمباری کی۔
غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر وحشیانہ بمباری سے ایک حاملہ خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر شہید ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا بچہ محفوظ رہا، نومولود اسپتال میں خیریت سے ہے۔
خان یونس میں تین روز سے جاری بمباری سے 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مصر میں آج جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، مذاکرات میں اسرائیلی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکا، برطانیہ، فرانس میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے خلاف امریکا میں مظاہرے جاری ہیں۔ کیپٹل ہل میں فلسطین حامی یہودیوں نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔