قنیطرا (عرب میڈیا، شامی ذرائع)اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی زمینی افواج نے شام کے جنوبی صوبے قنیطرا میں چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان ہائیٹس سے پیش قدمی کرتے ہوئے قنیطرا کے علاقے میں دو چیک پوائنٹس بنائے۔
شامی سرکاری ٹی وی نے اسرائیلی کارروائیوں کو شام کی داخلی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کی جانب سے شام میں 600 فضائی و ڈرون حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں شامی شہریوں اور افواج کو نقصان پہنچا۔

