اسرائیلی فوج کی شیلنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 4 فلسطینی

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں شیخ رضوان پر شیلنگ کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیلنگ سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

بوریج پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، جہاں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اسرائیل کا 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں قبضے میں لینے کا دعویٰ
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے علاقے خان یونس سے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہلاک اسرائیلیوں میں دو فوجی بھی شامل ہیں، غزہ میں اب بھی 112 یرغمالی موجود ہیں۔

مصر میں آج جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، مذاکرات میں اسرائیلی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں