اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس پر بم باری کی ہے، رفح کے 1 گھر پر بم باری کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں 1 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج پر غزہ میں ’بڑے پیمانے پر قتلِ عام‘ کا الزام،یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اسرائیلی فوج پرغزہ شہر میں ’بڑے پیمانے پر قتلِ عام‘ کا الزام عائد کیا ہے۔
یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیموں سے سینکڑوں متاثرین کو قتل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غزہ:امداد پہنچانے کی امریکی عارضی بندرگاہ ہٹا دی گئی.
ادھر غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کے لیے بنائی گئی امریکا کی عارضی بندرگاہ خراب موسم کے باعث ہٹا دی گئی۔
اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی توسیع پر مصر و قطر کی مذمت
دوسری جانب مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی اسرائیلی منظوری کی مصر اور قطر نے مذمت کر دی۔
اسرائیلی منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف اقدامات اور ہزاروں نئے ہاؤسنگ یونٹس کے لیے ٹینڈرز کا اجراء شامل ہے۔