اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہونے ایک اور ویڈیو جاری کردی

تل ابیب (اسرائیلی میڈیا، سوشل میڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے زندہ اور محفوظ ہونے سے متعلق ایک اور ویڈیو جاری کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری نئی ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم ایک تفریحی مقام پر موجود دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے کافی پیتے ہوئے اپنی ویڈیو جاری کی تھی۔یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کے جواب میں جاری کی گئی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ نیتن یاہو ایرانی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔ناقدین نے نیتن یاہو کی دونوں ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ قرار دیا ہے۔