تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا۔تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دھرنے کا اعلان لیاقت باغ سے فیض آباد تک فلسطین مارچ کے اختتام پر کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیا جائے، سرکاری بائیکاٹ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے۔دوسری جانب تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کردیا گیا، میٹرو بس سروس اسلام آباد سیکریٹریٹ اور راولپنڈی سے آئی جے پی اسٹیشن تک دستیاب ہے۔