اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کا فوج پر اپنے شوہر کیخلاف بغاوت کا الزام

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ نے فوج کے اعلیٰ حکام پر اپنے شوہر کے خلاف بغاوت کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کردیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی یرغمالیوں کے متعدد خاندانوں سے ملاقات کے دوران اعلیٰ فوجی حکام پر الزامات لگائے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق سارہ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج میرے شوہر کے خلاف فوجی بغاوت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ ان کا عدم اعتماد اعلیٰ فوجی افسران پر ہے نا کہ پوری اسرائیلی افواج پر۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سارہ نیتن یاہو خاندان کی واحد رکن نہیں ہیں جنہوں نے اعلیٰ فوجی افسران پر الزام لگایا ہے، اس سے پہلے ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں بھی ایسے ہی الزامات لگائے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں