“اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکتے ہیں”:ایران

تہران (ایرانی پاسداران انقلاب، بین الاقوامی میڈیا)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ جو ممالک اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دینگے انہیں آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئل ٹینکرز کے عملے کو جان کا خطرہ مول لے کر بھی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے اور اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں۔