اسرائیل میں فوج کی تعیناتی پر اراکین کانگریس کا بائیڈن کو خط

اسرائیل میں امریکی فوج کی تعیناتی پر اراکین کانگریس نے صدر جو بائیڈن کو خط تحریر کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اراکین کانگریس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ تنازع میں امریکی فوجی کردار کی وضاحت کریں۔

یہ خط پانچ ڈیموکریٹک ارکانِ کانگریس راشدہ طلیب، الہان عمر، سومرلی اندرےکارسن اور کوری بش نے تحریر کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اراکین نے کہا اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی افواج کی تعیناتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ میزائل ڈیفنس سسٹم چلانے کیلئے 100 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

خط میں امریکی صدر کو قوانین کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی فوج کی تعیناتی کیلئے صدر کو کانگریس کی منظوری لینا ہوتی ہے، امریکی کانگریس نے 1973 میں وار پاورز ریزولوشن پاس کیا تھا۔ اراکین نے کہا کہ کوئی بھی امریکی صدر بغیر کانگریس کی منظوری کے امریکی فوج کو جنگ میں شامل نہیں کر سکتا۔

وار پاورز ریزولوشن کے مطابق امریکی صدر کو کانگریس کو 48 گھنٹوں کےاندر فوجی کارروائی کی اطلاع دینی ہوتی ہے اور اگر امریکی کانگریس اجازت نہ دے تو 60 دن کے اندر افواج کو واپس بلانا پڑتا ہے۔وار پاورز ریزولوشن کے تحت افغانستان اور عراق جنگ کیلئے امریکی کانگریس نے منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں