اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید اور ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا، ایران کے نگراں وزیر خارجہ

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا اور کہا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

نگراں وزیر خارجہ علی باقری کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید اور ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا، اسرائیل نے علاقائی استحکام کی خلاف ورزی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کیا ہے، ایران حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علی باقری کا کہنا ہے کہ مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دینے کا حق نہیں چھوڑیں گے، امن و استحکام کے لیے عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

اپنا تبصرہ لکھیں