اسرائیل نے بن گوریون ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ بن گورین ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی ہدایات پر پروازوں کی روانگی روکی گئی ہے، جبکہ لینڈنگ پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔حکام کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔