اسرائیل نے تہران ، مشہد اور کرج میں ایرانی فوجی اڈاوں کو نشانہ بنایا ہے:اسرائیل میڈیا

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق “ایران میں فوجی اہداف پر عین مطابق حملے” کیے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے “مہینوں کے مسلسل حملوں” کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغےہیں۔ ابتدائی حملے صرف فوجی مقامات تک محدود دکھائی دیتے ہیں نہ کہ ایرانی جوہری تنصیبات یا آئل فیلڈز،ذرائع کا دعوی۔
یہ حملے آج اس وقت کیے گئے جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنی مہم تیز کر دی ہے۔امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ جب کہ امریکہ کو حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی، لیکن وہ اس کارروائی میں شامل نہیں تھا۔
سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور سعودی عرب کا ایک ہنگامی دورہ ختم کیا، جہاں انہوں نے حماس اور اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کرنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو پرسکون کرنے کی کوشش کی جس سے خطے میں جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں