اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 نئی بستیوں کی قانونی منظوری دے دی

غزہ( ایجنسیاں)اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ منظوری دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی تجویز پر دی۔

فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین کی تباہی قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کے الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔