اسرائیل نے ناقابل شناخت اور بوسیدہ لاشوں بھرا کنٹینر فلسطین بھیج دیا

اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر فلسطین کو بھیج دیا۔غزہ کی وزارت صحت نے پیشگی اطلاع یا ان کی شناخت کے بارے میں معلومات کے بغیر اسرائیل سے بھیجے گئے 88 فلسطینیوں کی لاشیں لے جانے والا کنٹینر وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزارت نے بدھ کے روز ٹیلیگرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا کہ کنٹینر وصول کرنے کا طریقہ کار اس وقت تک معطل کر دیا گیا جب تک کہ اسرائیل متاثرین کے نام، موت کے وقت اور ان کے مقام کے بارے میں مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کرتا۔بیان کے مطابق یہ ان لوگوں اور ان کے خاندانوں کے کم از کم حقوق ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک الگ بیان میں ناقابل شناخت لاشوں کی ترسیل کو “غیر انسانی اور مجرمانہ اقدام” قرار دیا۔وسطی غزہ کے دیر البلاح سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے طارق ابو عزوم نے کہا کہ “لاشیں ناقابل شناخت ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر بوسیدہ ہیں”۔

اپنا تبصرہ لکھیں