اسرائیل کا سیف زون کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، تازہ وحشیانہ بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بم برسادیے، واقعے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں حماس ملٹری چیف محمد ضیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے المواسی کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ المواسی کیمپ میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے۔

حماس قیادت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار ہے،اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر مصری وزارت خارجہ نے خان یونس پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حملے نے جنگ بندی کی کوششوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے لبنان میں بھی ڈورن حملہ کیا اور حزب اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے 2 شہری جاں بحق کردیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں