اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 274 ہوگئی۔
غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 698 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشن میں نصیرات کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔