اسرائیل کا ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں کام سے روکنے کا فیصلہ

غزہ (بین الاقوامی میڈیا) اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کو غزہ میں کام سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں اپنے مقامی کارکنوں کی مکمل فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث تنظیم کو کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی اقدام کو غزہ میں انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو ناممکن انتخاب پر مجبور کر رہا ہے، جس سے شدید انسانی بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔