اسرائیل کیخلاف کارروائی پر ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کے سینئر جنرلز کے درمیان شدید اختلافات، برطانوی اخبار

اسرائیل کے خلاف کارروائی کے طریقے کار پر ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کے سینئر جنرلز کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔ لندن سے برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جنرلز اسرائیل پر براہ راست جوابی حملہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کے بجائے خطے میں موجود اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے پر اصرار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں