اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ کا عالمی عدالت جانےکا اعلان

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ نے عالمی عدالت جانےکا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ بدھ کو عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف درخواست دائر کرے گا۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کےنسل کشی مقدمے میں شامل ہو گا اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کا قتل مجرمانہ فعل ہے خطہ اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی عدالت نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر حملہ سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا پھر جنوبی افریقا کی جانب سے نئی درخواست بھی دائرکی گئی تھی جس میں اسرائیل کے رفح آپریشن کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں