اسلام آباد (یجنسیاں)اپوزیشن اتحاد کی قومی مشاورتی کانفرنس نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کر دیا ہے۔دو روز تک جاری رہنے والی قومی مشاورتی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فروری 2024ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بنیاد شفاف اور منصفانہ انتخابات پر قائم ہوتی ہے، موجودہ حالات میں انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے اور ملک میں نئے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے، تاکہ عوامی مینڈیٹ کا درست تعین ممکن ہو سکے۔

