اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط کے ذریعے ارسال کیا اور پارٹی کو سینیٹ سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں سے فوری استعفے دینے کا مشورہ بھی دیا۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے اور یہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کو فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفے دینے چاہئیں۔
تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔

