اسلام آباد: سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل کیے گئے ہیں، بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجازت کے بغیر تعمیرات کی گئیں، خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا ہے، سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، کے پی ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاؤس سیل کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔