اسلام آباد:مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگاکردیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی۔