اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کوٹا مساوی تقسیم ہوگا، حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری ہوگا۔

بینکوں کے انتخاب کیلئے خواہش مند بینکوں سے25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی، وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025ء کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں